🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
🌹نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ🌹
(1)حضرت جبرئیل علىہ السلام امین حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمزدہ تھے، جبرئیل علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کیوں غمزدہ ہیں؟
تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ حسن وحسین کو نظر لگ گئی ہے،
جبرئیل علىہ السلام نے فرمایا کہ نظر واقعی حق ہے،
لیکن آپ نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں اللہ کی پناہ میں کیوں نہ دیا؟
آپ نے پوچھا کہ وہ کلمات کونسے ہیں؟
تو جبرئیل علىہ السلام نے فرمایا وہ کلمات یہ ہیں:👇👇
اَللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ ذَا الْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمَاتِ التَّآمَّاتِ وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَ اَعْیُنِ الْاِنْسِ۔
ترجمہ👇👇
” اے اللہ ! اے بڑى بادشاہى والے، اے قدىم احسانات والے ، اے بزرگ ہستى والے ، پورے کلموں اور مقبول دعاؤں کے مالک، حسن و حسىن کو جنات کى ہواؤں اور انسانوں کى آنکھوں سے عافىت دے
نوٹ/==(حسن و حسین کى جگہ اپنے مرىض کا نام لے) “
آنحضرت ﷺ نے یہ دعا پڑھی تو اسی وقت دونوں بچے اُٹھ کھڑے ہوئے اور آپ کے سامنے کھیلنے کودنے لگے، حضور نے فرمایا ’’لوگو! اپنی جانوں ‘ اپنی بیویوں اور اپنی اولاد کو اس دعائے جبریل کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دے دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ نہیں‘‘۔
🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸🌺🌸
🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻🔻
تفسیر ابن کثیر سورۃ القلم آیت 51
No comments:
Post a Comment